top of page

تعرف: sarahah.com

کیا آپ یہ چاہینگے کہ آپ نے کوئی عمل کیا ہو اور اس پر آپکو بالکل امانت داری کے ساتھ 'فیڈ بیک' ملے؟ میرا خیال ہے کہ اگر آپ خود کو بہتر سے بہتر بنانے کی دوڑ میں لگے ہوں تو آپ ضرور چاہینگے کہ کوئی فرد بلا جھجھک آپ کے کئے گئے عمل پر تبصرہ کرے بغیر کوئی لاگ لپیٹ اور لیپا پوتی کے۔

لیکن عملاً ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ کوئی فرد یہ نہیں چاہتا کہ وہ آپکے منہ پر آپکے کیے گئے کسی کام پر بے دل ہو کر تبصرہ کرے، آپکی خامیاں بتائے اور خود کو آپکا دشمن بنا لے۔لیکن اگر اسی فرد کو آپکے پیٹھ پیچھے آپکے بارے میں مشورہ دینے کا کہا جائے تو وہ فرد بحسن خوبی یہ کام انجام دے سکتا ہے۔ الا یہ کہ وہ فرد غیرت رکھتا ہو۔

کتنا اچھا ہو گا اگر کوئی شخص ایک چٹھی پر ان ساری باتوں کو لکھے اور اس پر اپنا نام لکھے بغیر کسی طرح آپ تک پہنچا دے؟ یقیناً یہ ایک ایسے شخص کے لیے یہ بہت بڑی نعمت ہے جو اپنی خامیوں کی تلاش میں ہوتا ہے، کہ اسے اپنی کوئی خامی کا پتہ چلے اور وہ اسے دور کرنے کی سعی کرنے میں فوراً مصروف ہو جائے۔ اور صرف خامی ہی نہیں بلکہ کئے گئے عمل میں کونسے پہلو قابل تعریف ہے یہ جان نا بھی self improvement کے لیے بے حد ضروری ہے۔

عین اسی غرض سے سعودی عرب کے زین العابدین توفیق نے ایک بہترین سوشل میڈیا ویب سائٹ بنائی ہے، جسکا نام Sarahah ہے۔ یہ عربی کے لفظ 'صراحة' سے ماخوذ ہے۔ جسکے معنی 'ایمانداری' اور 'شفافیت' کے ہیں۔ زین العابدین نے یہ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ایک نیک مقصد کے لیے بنائی تھی، وہ یہ کہ کمپنی کے ملازمین ایک دوسرے کو سراہ سکیں۔ اور ایمانداری سے فیڈ بیک دے سکیں۔

اس ویبسائٹ پر میسیجز حاصل کرنے کے لیے ریجسٹر کرنا ہوتا ہے۔ البتہ کسی مخصوص فرد کو میسیج کرنے کے لئے رجسٹر کرنے کی ضرورت نہیں۔ اور اگر آپ ریجسٹر کر بھی لیں اور کسی دوسرے یوزر کو میسیج کرنے کا طے کریں تو ڈر نے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ویب سائٹ پر میسیج بھیجنے والے کا نام بہرحال پوشیدہ ہوتا ہے۔

اگرچہ یہ ویبسائٹ نومبر 2016 میں ہی منظر عام پر آئی لیکن اس نے اس نادر concept کی وجہ سے بہت تیزی سے شہرت حاصل کی۔ اور مغربی ممالک میں بھی کافی لوگوں، خصوصاً نوجوانوں نے اسکا استعمال شروع کیا۔ اور اسنیپ چیٹ، انسٹاگرام اور فیس بک جیسے مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اپنی صراحة پروفائل کی لنک پوسٹ کر کے اسے ایک ٹرینڈ کا رخ دے دیا۔

ویب سائٹ کی لنک:

آپ اس ویبسائٹ کا استعمال تعریف یا سراہنے کے لیے بھی کرسکتے ہیں، کیونکہ منہ پر تعریف کرنا ایک مناسب عمل نہیں ہے اور اسلام بھی اسکی تعلیم دیتا ہے۔

اس ویب سائٹ سے متعلق چند باتیں بتانا ضروری محسوس ہوتی ہے وہ یہ ہیں کہ اس کا غلط استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔ اسے Internet Bullying کے لیے بھی استعمال کیا گیا۔ اس ویب سائٹ کے ذریعہ 'گمنامی' کا فائدہ اٹھا کر کسی کو ذلیل و خوار کرنے کا اچھا موقع مل جاتا ہے۔ اسی وجہ سے درمیان میں اسکی ایپلیکیشن کو پلے اسٹور سے ہٹا بھی دیا گیا تھا۔ لیکن اب یہ دوبارہ دستیاب ہے۔ اگر کم عمر بچے اسکا استعمال کر رہے ہوں تو اسکی نگرانی کی جائے۔

دوسری بات یہ کہ جب آپ یہاں رجسٹر کرینگے تو اس بات کہ امکان ہے کہ آپ کو اسطرح کے میسج بھی آئے جسمیں یہ لکھا ہو کہ کیسے آپ بھیجنے والے کا نام پتہ کر سکتے ہیں۔ یہ اسپام میسیج ہوتے ہیں جو بالکل بھی حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔


تو پھر دیر کس بات کی؟ اسی وقت اس ویبسائٹ پر رجسٹر کر کے آپکی پروفائل کی لنک اپنے قریبی افراد کو شیئر کریں اور self improvement کے اس نئے dimension میں داخل ہو جائیں۔

کیوں نا شروعات اسی تحریر سے کریں؟

اس تحریر پر اپنا قیمتی فیڈ بیک دینے کے لیے اس لنک پر جا کر میسیج کریں۔

اور یاد رہے کہ۔۔۔ میسیج گمنام ہی ہوگا۔

136 views0 comments

Recent Posts

See All

گفتگو

ความคิดเห็น


bottom of page